ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سردی میں اضافہ کے باعث:  پنجاب کے اسکولوں میں 24 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات 

سردی میں اضافہ کے باعث:  پنجاب کے اسکولوں میں 24 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات 

Tue, 21 Dec 2021 21:44:00    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،21؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا) پنجاب میں شدید سردی کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے ا سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام اسکول 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جن پر فوری عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ قواعد پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی انتباہ دے دیا گیا ہے۔واضح ہو کہ پیر کو اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا تھا۔پنجاب میں جمعہ سے موسم سرما میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ اومیکرون کا خطرہ بھی برقرار ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم بھی بچوں کی صحت کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہو گیا۔ اس معاملہ میں پیر کو اعلیٰ حکام کی میٹنگ ہوئی جس میں اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔ جس کے بعد اسکولوں میں تعطیلات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم کے جاری کردہ احکامات کا اطلاق سرکاری، نجی امداد یافتہ اور تسلیم شدہ اسکولوں پر ہوگا۔ یہ احکامات ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل چندی گڑھ کے محکمہ تعلیم نے 20 دسمبر سے 7 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، تاہم وہاں کے کچھ اسکول اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔


Share: